حب میں مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم ، خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد جھلس کر جاں بحق، 6زخمی

حب(مانیٹرنگ ڈیسک) حب میں بیلا کراس کے قریب مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 26 افرادجھلس کر جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق حب میں بیلا کراس کے قریب کراچی سے پنجگور جانے والی مسافر کوچ اور آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، حادثے کے بعد مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، اس وقت مسافر کوچ میں 35 سے زائد مسافر سوار تھے جن میں سے کچھ افراد نے کود کر اپنی جانیں بچائیں جب کہ دیگر افراد جھلس جاں بحق اورشدید زخمی ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر مینگل کا کہنا ہے کہ مسافر بس میں آگ لگنے کے باعث جھلس کر 26 مسافر جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،شبیر مینگل نے کہا کہ بس سے نکلنے کے دوران 6 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 4 شدید زخمیوں کو کراچی روانہ کر دیا گیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں:   ٹوئٹر پر ”سے نو ٹو وار” ٹوئٹر ٹرینڈ بن گیا، بھارتی صحافیوں اور حکمرانوں نے بھی ٹیگ لگانا شروع کردئیے

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں