جھنگ .پانچ روزہ پولیو مہم جاری، جھنگ پولیس کے ایک ہزار سے زائد افسران و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیں گے

جھنگ(اکمل ملک سے ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجھنگ عطاء الرحمٰن کی ہدائت پرضلع بھرمیں پانچ روزہ پولیومہم کے دوران سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوارواقع رونما نہ ہوسکے۔تفصیلات کے مطابق 5 روزہ پولیومہم جو کہ اکیس مارچ سے پچیس مارچ تک جاری رہے گئی۔موجودہ ملکی حالات کے پیش نظرسخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ پولیوورکرز/پولیوٹیموں کی حفاظت کویقینی بنایاجاسکے۔دوران پولیومہم 05 ایس ڈی پی اوز ، 14 ایس ایچ اوز ،55 سب انسپکٹرز،101 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،53 ہیڈکنسٹیبلزاور701 کنسٹیبلزڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ ایس ایچ اوزضلع ہذا،انچارج چوکیات پولیومہم کے سلسلہ میں ڈیوٹی کووقتاََ فوقتاََ چیک کریں گے۔ہر سرکل میں ایلیٹ فورس کی گاڑیاں گشت کریں گی ، کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ریزرو نفری پولیس لائن میں سٹینڈ ٹو رہے گی ۔ اس کے علاوہ شاہین اسکوارڈ پولیس سٹی ایریامیں پولیومہم کے دوران موثرگشت کریں گے تاکہ پولیوٹیموں/ورکرزکی جان و مال کی حفاظت کویقینی بنایاجاسکے۔