شورکوٹ جھنگ روڈ اڈہ میرک سیال کے قریب شیرے سے بھرا ٹینکر الٹ گیا

شورکوٹ (اکمل ملک سے )جھنگ روڈ اڈہ میرک سیال کے قریب شیرے سے بھرا ٹینکر الٹ گیاتفصیلات کے مطابق شورکوٹ کے نواحی علاقہ اڈا میر ک سیال کے قر یب گنے سے لدے ٹر یلر کو بچاتے ہوئے شیر ے سے لدا ٹینکر الٹ گیا جس کی وجہ سے سینکڑوں لیٹر شیرا بہ گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی او ر ابتدائی طبی امداد شر وع کر دی ٹینکر میں پچاس ہزار لیٹر شیر ا موجود تھا ٹینکر حمزہ شوگر مل رحیم یار خان سے شیر ہ لیکر مدینہ شوگر مل چنیوٹ جا ر تھاکہ اڈامیر ک سیال کے قر یب حادثہ پیش آگیا تاہم حادثے کے نتیجہ میں کو ئی جانی نقصا ن نہ ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں:   جھنگ ،فاریسٹرز / فاریسٹ گارڈز ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں