کورنگی نمبر4 میں پولیس کی فائرنگ سے میاں بیوی زخمی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کورنگی نمبر4 میں پولیس کی فائرنگ سے میاں بیوی زخمی ہوگئے.ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار ملزمان کا تعاقب کررہے تھے کہ ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوئے.واقعہ اتفاقی طور پر پیش آیا، تاہم زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت چالیس سالہ عدنان ولد عارفین اور تیس سالہ ثاقبہ زوجہ عدنان کے ناموں سے ہوئی ہے.عینی شاہدین کے مطابق گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا گیا نہ روکنے پر پولیس نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔
ایس ایس پی کورنگی علی رضا کا کہنا ہے کہ ملزمان اورپولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، ٹیم جائے وقوع کی طرف بھجوا دی ہے، واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق زخمی میاں بیوی گھر سے نکل کر کھانا کھانے جارہے تھے کہ گھر کے پاس ہی پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ شروع ہوگئی اوردونوں میاں بیوی زخمی ہو گئے تا ہم مشتبہ ملزمان کے بارے کچھ پتہ نہیں چلا کہ وہ کہاں غائب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:   عمران خان کے کرتوت ان کے بچوں تک جائیں گے:پلوشہ خان

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں