ذیشان داعش کیلئے کام کررہاتھا،پہلافائرذیشان نے کیا، راجہ بشار ت

ساہیوال (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر قانون راجہ بشار ت نے کہاہے کہ ساہیوال میں آپریشن کرنے والے سی ٹی ڈی کے سپر وائزر کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ باقی اہلکاروں کو حراست میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ بشار ت کا کہناتھا کہ حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندان کیلئے 2 کروڑ روپے مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ بچوں کی تعلیم کے تمام اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی اور میڈیکل کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی ۔ راجہ بشارت کا کہناتھا کہ سی ٹی ڈی کا موقف ہے کہ یہ آپریشن انٹیلی جنس معلومات پر کیا گیا ہے ،ٹی ڈی اورآئی ایس آئی نے مشترکہ آپریشن کیا، سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان داعش کیلئے کام کررہاتھا،ذیشان کی کاردہشتگردوں کے استعمال میں تھی،ویڈیوموجودہے، 18جنوری کوتصدیق ہوئی ذیشان دہشتگردوں کیلئے کام کررہاتھا، 19جنوری کوسیف سٹی کے کیمروں نے سفیدکارکوٹریس کیا،گاڑی کوجب روکا گیاتوفائرنگ کی گئی۔ راجہ بشارت کا کہناتھا کہ فائرنگ کیوں اورکیسے ہوئی تعین کیلئے جے آئی ٹی بنادی گئی ہے ، سی ٹی ڈی کے مطابق پہلافائرذیشان نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:   حکومت سے ہمیں رحم کی بھیک نہیں چاہیئے ،مریم نواز

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں