پیرمحل، ایف آئی اے کی کارروائی، منی لانڈرنگ میں ملوث پیرمحل کا کرنسی چینجر گرفتار، 50لاکھ ڈالرز اور پاکستانی کرنسی برآمد

پیرمحل( عدنان شریف سے) ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ میں ملوث پیرمحل کے کرنسی چینجر تین ملزمان کو گرفتار کرکے 50لاکھ کے ڈالرز اور پاکستانی کرنسی برآمد کرلی ایف آئی اے ملتان کے سب انسپکٹر خالد میو نے خفیہ اطلاع پر منی لانڈرنگ وٹمپرنگ میں کیسز میں مطلوب پیرمحل کے رہائشی ملک عرفان، امین، نعیم ساجد، قادرپور راں کے قریب چھاپہ مارکر تینوں ملزمان کو کار سمیت گرفتار کرکے ملک عرفان کے جسم کے مختلف حصوں پر باندھے ہوئے 50لاکھ روپے کے امریکی ڈالر وپاکستانی کرنسی برآمد کرلی،ایف آ ئی اے نے ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ وٹمپیرنگ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گرفتار ملزمان بیرون ملک رقوم بھیجنے اوروہاں سے غیر قانونی طریقے سے رقوم منگوانے میں ملوث تھے

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان دفاعی صلاحیتوں سے مالا مال،پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے،چوہدری خالق ایڈووکیٹ

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں