سانحہ ساہیوال کی 2 ایف آئی آر درج ،دونوں مقدمات کی دفعات کا فرق

ساہیوال(مانیٹرنگ ڈیسک)ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے کی 2 ایف آر درج کی گئی ہیں ،ایک ایف آئی آر میں سی ٹی ڈی اہلکار نامزدجبکہ دوسری میں نامعلوم درج کئے گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سانحہ ساہیوال کے مقدمے کی 2 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں،ایک ایف آئی آر میں سی ٹی ڈی اہلکار نامزدجبکہ دوسری میں نامعلوم درج کئے گئے ہیں ۔سی ٹی ڈی کی مدعیت میں مقدمے میں تین اہلکار نامزدکئے گئے ،مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی محمد صفدر کی مدعیت میں درج کیا گیا ،ایف آئی آر کے مطابق کارروائی میں محسن ،رمضان اور حسنین اکبر شریک ہوئے۔

ورثا کی مدعیت میں درج مقدمے کسی بھی اہلکار کو نامزدگی نہیں کیا گیا،تھانہ یوسف والا میں درج مقدمے میں 10 بارودی، 6 سول کپڑوں میں ملبوس افراد کو نامزد کیا گیا ہے ،دونوں مقدمات میں دفعات کا بھی فرق ہے ،اہلخانہ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں دفعہ 324 اور353 نہیں لگیں ،یہ دونوں دفعات سی ٹی ڈی کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   حکومت بینکنگ ٹرانزکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس ودیگر ٹیکسز میں کمی لانا چاہتی ہے ،حماداظہر

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں