18ویں ترمیم کوچھیڑاگیاتوسڑکوں پرنکلے گے،اسفند یار ولی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کسی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے،جس دن 18ویں ترمیم کوچھیڑاگیاسڑکوں پرنکل آئیں گے۔اے این پی کے سربراہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی آرختم ہوگیامگرمتبادل قانون نہیں دیاگیا،فاٹامیں قانون نہ ہونے کے باعث لوگ جیلوں میں ہیں،انہوں نے کہا کہ کہاجاتاتھامیری ملائیشیااوردبئی میں جائیدادیں ہیں،اب سلائی مشینوں سے دبئی میں بنائی گئی جائیدادیں نکل آئیں،اسفندیار ولی نے کہا کہ حسن نوازکہتے تھے دادانے پیسے دیئے،حسن نوازمنی ٹریل بھی دے رہے تھے، اب علیمہ خان سے منی ٹریل کیوں نہیں مانگی جارہی؟۔ انہوں نے کہا کہ کپتان کواحتساب کابہت شوق ہے،وزیراعظم کہتے تھے پارلیمنٹ میں سوالوں کے جواب دیں گے،عمران خان جب سے وزیراعظم بنے کتنے گھنٹے ایوان میں بیٹھے؟اے این پی کے رہنما نے کہا کہ صدارتی نظام کی بھی آوازیں آرہی ہیں،نئے پاکستان سے پہلے آلوکاکیابھاؤتھا،آج کیاہے،آلو کے بھاؤ دیکھ لیں،تبدیلی نظرآجائےگی۔

3 thoughts on “18ویں ترمیم کوچھیڑاگیاتوسڑکوں پرنکلے گے،اسفند یار ولی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *