ساہیوال واقعہ،تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین بھی میدان میں آ گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ساہیوال میں گزشتہ روز سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے چار افراد کو گولیاں برسا کر موت کے گھاٹ اتار دیا جس میں ایک13 سالہ بچی بھی شامل ہے جبکہ اس گاڑی میں بیٹھے تین بچے محفوظ رہے ہیں جنہیں لاہور منتقل کر دیا گیا ہے ۔ اس واقعہ پر پوری قوم ہی غمزدہ ہے اور حکومت سے تیزترین کارروائی کا مطالبہ کیا جارہاہے اور اب تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین بھی میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے انتہائی زبردست اعلان کر دیا ہے ۔جہانگیر ترین کا کہناتھا کہ سانحہ ساہیوال انتہائی لرزہ خیز اور ناقابل معافی ہے ، سینئر پولیس افسران ذمہ دار ہیں تو ان کا بھی حساب ہونا چاہیے ، انصاف ہونا چاہی ، اور تیزی کے ساتھ ہونا چاہیے ، ذمہ دار پولیس افسران کو سخت سزا ملنی چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیں:   خطرناک دہشت گردوں کی فہرست جاری، سروں کی قیمت 1 کروڑ تک مقرر

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں