ساہیوال پولیس مقابلہ، سی ٹی ڈی کی ساری کہانی جھوٹ نکلی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ساہیوال میں پولیس مقابلے کی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی ) کی ساری کہانی جھوٹ نکلی ۔جیو نیوز کے سینئر صحافی حامد میر کے مطابق تحقیقات اور شواہد کی بنیاد پر ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سب کچھ بتادیا۔
Hamid Mir

@HamidMirPAK
White lies exposed within few hours.CTD officials involved in the murder of a family in Sahiwal detained by Punjab police DC Sahiwal informed CM that deceased family never made any resistance and never attacked CTD whole story of chasing ISIS leaders was a lie
سینئر صحافی نے انکشاف کیا کہ شواہد اور تحقیقات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ساہیوال میں مبینہ مقابلہ کرنے والے سی ٹی ڈی اہلکاروں کو حراست میں لینے کا حکم دیا ۔ حامد میر کے مطابق پولیس فائرنگ سے 3 بچے اس لئے بچ گئے کیوں باپ اور ماں نے انہیں لپٹالیا تھا۔ ساتھ یہ انکشاف بھی سامنا آیا ہے کہ پولیس نے کرائم سین کو محفوظ کرنے کےلئے کوئی کام نہیں کیا ،پولیس کے اس اقدام کو شواہد مسخ کرنے کی کوشش قرار دیا جارہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں عینی شاہدین نے اس بات کی ایک بار پھر توثیق کی کہ کار سواروں نے کوئی فائرنگ نہیں کی اور نہ ہی کوئی مزاحمت کی گئی

3 thoughts on “ساہیوال پولیس مقابلہ، سی ٹی ڈی کی ساری کہانی جھوٹ نکلی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *