وزیر اعلیٰ پنجاب ساہیوال پہنچ گئے، مشکوک مقابلے میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کی گرفتار ی کا حکم

لاہور ، ساہیوال (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب نے ساہیوال مشکوک مقابلے میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ساہیوال واقعے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی بات ہوئی ہے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ مشکوک مقابلے میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کو فوری گرفتار کیا جائے گا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ ہسپتال پہنچ چکی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میانوالی سے فوری طور پر ساہیوال پہنچ چکے ہیں جہاں وہ لواحقین اور زخمی بچوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وعدہ کرتے ہیں کہ جو بھی ذمہ دار ہوگا اس کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ہم کسی ایسے رویے کو برداشت نہیں کریں گے جس میں عام شہری کے حقوق متاثر ہوں، ہم سے جو ممکن امداد ہوسکی وہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   پی آئی اے کی پروازوں میں موسیقی بجانے کی بجائے قصیدہ بردہ شریف پڑھا جائے گا

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں