یہ لوگ دہشت گرد نہیں،نمازی پرہیزگارہیں۔محلے دار

Spread the love

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ساہیوال واقعےمیں سی ٹی ڈی پولیس کی فائرنگ سےمارےگئےافرادکےمحلےدارکا کہنا ہے کہ ہم انہیں پچیس تیس سال سےجانتےہیں،ہم انہیں بچپن سےجانتےہیں،یہ لوگ نمازی پرہیزگارہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں کوئی بھی دہشت گرد نہیں کہہ سکتا،محلے میں رہنے والا ہر شخص ان کو جانتا ہے۔ محلے دارکا کہنا تھا کہ ان لوگوں کا ذاتی گھر ہے،یہ لوگ تاجر ہیں،یہ لوگ فیملی کےہمراہ شادی کی تقریب میں جارہےتھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مقتول ذیشان کاایک بھائی احتشام ڈولفن پولیس کااہلکارہے،ان کےوالد حیات نہیں ،والدہ بیمار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   گرفتار افراد کو رہا کرو ورنہ۔۔۔!!! جے یو آئی (ف) نے ایک گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیدی

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں