” دہشتگردوں نے انسانی ڈھال استعمال کی اور ۔۔۔ “ ساہیوال واقعے پر فواد چوہدری بھی میدان میں آگئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ساہیوال واقعے میں بظاہر یہ لگ رہا ہے کہ دہشتگردوں نے انسانی ڈھال استعمال کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے ساہیوال واقعے کے حوالے سے کہا کہ اس واقعے کی وزیر اعظم نے تفصیل مانگی ہے۔ سی ٹی ڈی نے اپنا جواب دیا ہے بظاہر یہ لگ رہا ہے کہ دہشتگردوں نے انسانی ڈھال استعمال کی ہے۔ فواد چوہدری کے بقول سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ وہ کافی بڑے دہشتگرد ہیں۔ خیال رہے کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے ساہیوال اور اوکاڑہ کے وسط میں واقع اڈا قادر آباد کے قریب ایک مقابلے کے دوران 4 افراد کو پار کیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد لاہور کے علاقے چونگی امر سدھو کے رہائشی تھے جو بورے والا اپنے ایک عزیز کی شادی میں جارہے تھے۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے جس گاڑی پر فائرنگ کی گئی اس میں سے تین انتہائی کم عمر کے بچے بھی ملے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک 12 سالہ بچی شامل ہے۔

11 thoughts on “” دہشتگردوں نے انسانی ڈھال استعمال کی اور ۔۔۔ “ ساہیوال واقعے پر فواد چوہدری بھی میدان میں آگئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *