ساہیوال واقعہ۔تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل

ساہیوال (مانیٹرنگ ڈیسک) مبینہ پولیس مقابلے میں 4افراد کی ہلاکت کی تحقیقات کیلیےرکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی۔ ترجمان پولیس کے مطابق جےآئی ٹی ڈی آئی جی ذوالفقارحمید کی سربراہی میں بنائی گئی ہے،جے آئی ٹی 3 روز میں تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔ ترجمان کے مطابق جےآئی ٹی میں آئی ایس آئی،ایم آئی اور آئی بی کےافسران بھی شامل ہونگے۔ دوسرجانب ساہیوال میں فائرنگ واقعہ کے خلاف لاہور میں فیروز پورہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے ٹائر نذر آتش کرکے روڈ بلا کر دیا جس کے نتیجے میں ٹریفک بلاک ہو گئی اورگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

ساہیوال واقعہ۔تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں