(ن) لیگ اورپیپلزپارٹی سے جھگڑا این آر او مانگنے پر ہے، فواد چوہدری

لاہور(نیوز رپورٹر) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں بلکہ ان سے جھگڑا دو لوگوں کیلئے این آر او مانگنے پر ہے۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ماضی سے بہتر حالات میں جا رہا ہے، یہ ایکسپورٹ میں بہتری اورغیرملکی سرمایہ کاری کا سال ہوگا، پاکستان اس سال اپنی تاریخ کی سب سے بڑی ایکسپورٹ کرے گا، دنیا کی تیسری بڑی آئل ریفائنری لگانے جا رہے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ سی پیک میں انفراسٹرکچر سے ہٹ کر رئیل ایشوز پر کام شروع کر دیا ہے، کل 2019 کا سی پیک پلان متعارف کروایا جائے گا، ، سی پیک میں جو تبدیلیاں کی گئی ییں اس حوالے سے کل اہم اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے بغیر ملک نہیں چلا کرتے جب کہ ہماری پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں بلکہ ان پارٹیوں سے جھگڑا دو بڑے لیڈروں کو این آر او دینے کا ہے۔

One thought on “(ن) لیگ اورپیپلزپارٹی سے جھگڑا این آر او مانگنے پر ہے، فواد چوہدری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *