ساہیوال ،دو خواتین سمیت چار افراد پولیس گردی کی بھینٹ چڑھ گئے

ساہیوال(مانیٹرنگ ڈیسک)ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے اور دو بچے زخمی ہو گئے ،جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ساہیوال کے علاقے قادر آباد کے قریب سی ٹی ڈی سے مبینہ پولیس مقابلے میں دو خواتین 4 افراد جاں بحق ہو گئے،پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سی ٹی ڈی کی کاررروائی میں مارے جانےوالے چار افراد اغوا کار تھے،اڈاقادر آبادکے قریب پولیس نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزموں نے فائرنگ کردی،جوابی کارروائی میں 2 خواتین 4 افراد جاں بحق ہو گئے،پولیس نے کہا ہے کہ گاڑی کی ڈگی سے 3 بچے برآمدہوئے ہیں ،زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا.بچوں نے میڈیا کو بتایا کہ جاں بحق ہونے والے ہمارے والدین تھے اور ہم چونگی امرسدھو سے بوریوالہ رشتے دارو ں کے پاس جا رہے تھے ،پولیس نے قادر آبادکے قریب والدین کو گولیا مار دیں ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ واقعہ کے بعدپولیس بچوں کوپٹرول پمپ پرچھوڑگئی پھرکچھ دیربعدپولیس اہلکاربچوں کوساتھ لے گئے،پولیس کا کہناہے کہ کارروائی سی ٹی ڈی نے کی ہم تفصیلات نہیں دے سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:   وفاقی کابینہ میں ردوبدل، اسد عمر کو کابینہ کا حصہ رکھنے کا فیصلہ؟ شیخ رشید نے درخواست کردی

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں