پرویز الہی نے عوامی مسائل کو حکومت پر ترجیح دے دی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)چوہدری پرویز الہی نے عثمان بزدار سے ملاقات کے دوران کہا کہ ملکی معاملات جس طرف جارہے ہیں وہ صحیح نہیں اور صورتحال کو ٹھیک کرنا ہوگا، مہنگائی میں کمی اور معاشی معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو پھر اتحاد اور حکومت کی دوسری چیزیں ثانوی حیثیت اختیار کر جائیں گی۔ گزشتہ روز مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے وزیر معدنیات پنجاب عمار یاسر نے عہدے سے یہ کہہ کر استعفیٰ دے دیا کہ ان کے کام میں مداخلت کی جارہی ہے۔ پھر چند روز قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مسلم لیگ (ق) میں فارورڈ بلاک بنانے کے بیان پر ق لیگ کے رہنما چوہدری مونس الٰہی نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی سے اتحاد ختم بھی ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹرز ریفرنسز: اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف علی زرداری کے خلاف نیب سے ریکارڈ طلب کرلیا

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں