نیب آرڈیننس کو کالعدم قرار دینے کیلیے جلد سماعت کی درخواست دائر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نیب آرڈیننس کو کالعدم قرار دینے کیلیے جلد سماعت کی درخواست دائر کردی گئی۔ لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نیب آرڈیننس کو کالعدم قرار دینے کے لیے اپیل کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب کا قانون آٹھارویں ترمیم کے بعد ختم ہو چکا ہے کیوں کہ نیب آرڈیننس بننے کے 120 دن بعد غیر موثر ہو گیا تھا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نیب قانون کے زریعے ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا اور سینکڑوں افراد کو اس قانون کے تحت جیلوں میں ڈالا گیا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ مفاد عامہ کے اس کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرے۔

یہ بھی پڑھیں:   ق لیگ کا حکومتی رابطوں کے بعد کابینہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں