انٹرکالیجیٹ گرلز والی بال ٹورنامینٹ دادو جامشورو زون ٹو کا آغاز ہوگیا

دادو(نمائندہ خصوصی)سندھ کالج گیمز کے سلسلے میں انٹرکالیجیٹ گرلز والی بال ٹورنامینٹ دادو جامشورو زون ٹو کا بھی آغاز ہوگیا۔ڈائریکٹر کالجز حیدرآباد ریجن پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید چنڑ، میزبان استاد بخاری کالج دادو کے پرنسپل پروفیسر غلام سرور عباسی،ریجنل اسپورٹس کمیٹی کے ممبر و میڈیا کووآرڈینیٹر پرویز احمدشیخ، کنوینیئر فیمیل ریحانہ بھٹی،آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران،اساتذہ کرام, طالبات و شائقین کی کثیر تعداد کے سامنےایڈیشنل ڈائریکٹر کالجز(انسپیکشن) و سیکریٹری ریجنل اسپورٹس کمیٹی پروفیسر شاہدہ پروین ابڑو نے گرلز والی بال ایونٹ کا شاندار سروس کرکے افتتاح کیا۔اس موقع پر کھیلے گئے نمائشی میچ میں گورنمینٹ گرلز ڈگری کالج کوٹری نےگورنمینٹ گرلز ڈگری کالج بھان سعید آباد کو 25-15 اور 25-11 سے ہرا دیا۔نمایاں کھلاڑیوں میں گلبہار بھٹی, صبا،غوثیہ،الماس،سمیرا،اقصی،کلثوم،رمشا اور دیگر شامل ہیں۔میچ کو سپروائزر عائشہ ارم،عبدالجواد,سعادت بگھیو اورظہیرالدین مگسی نے سپروائز کیا۔ اس موقع پر کنوینیئر زون ٹو ریحانہ بھٹی، ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن عبدالجواد راہوجہ،اجمل معین،پروفیسرز غلام سرور لغاری،رفیق کلہورو،گل نرگس،امتیاز علی منگی، قاضی، شبانہ نواز اور دیگر موجود تھے۔بعد ازاں کھیلےگئے باقائدہ میچز میں گورنمینٹ گرلز کالج بھان سعیدآباد نے گورنمینٹ گرلز کالج دادو کو 25-12 اور 25-17 سے ہرایا جبکہ دوسرے میچ میں گورنمینٹ گرلز ڈگری کالج کوٹری نےگورنمینٹ گرلز ڈگری کالج سیہون کو 25-10 اور 25-11 سے ہرا کر فائنل کے لیئے کوالیفائی کرلیا۔آخر میں کنوینیئر زون ٹو ریحانہ بھٹی نے مہمانوں کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔

3 thoughts on “انٹرکالیجیٹ گرلز والی بال ٹورنامینٹ دادو جامشورو زون ٹو کا آغاز ہوگیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *