نوازشریف کے خلاف فیصلے سے سچ سامنے آگیا، وزیراعظم

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے اقتدار میں آکر صرف دولت بنائی اور نواز شریف کے خلاف فیصلے سے سچ سامنے آگیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف احتساب عدالت کے فیصلے پر بات چیت کی گئی جب کہ وزیراعظم عمران خان کو فیصلے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احتساب کا عمل ملکی ترقی کے لئے انتہائی ضروری ہے، نواز شریف کے خلاف فیصلے سے سچ سامنے آگیا ہے، حکمرانوں نے اقتدار میں آکر صرف دولت بنائی، صرف 10 سال میں 24 ہزار ارب روپے قرضہ لیا گیا، لیکن اتنے بڑے قرضے کے بعد بھی عوام کی حالت نہ بدل سکی بلکہ اس کے برعکس عوام غریب سے غریب تر ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:   پنجاب فارنزک لیبارٹری نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات میں دھوکا دینے کی کوشش کا بھانڈا پھوڑ دیا

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں