مل بند رکھ کر کسانوں کو نقصان پہنچانے کا الزام ،حق باہو اور سراج شوگر مل کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج ،ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے


جھنگ:پولیس نے مل بند رکھ کر کسانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے الزام میں اسٹنٹ کین کمشنر کی ہدایت پر حق باہو شوگر مل اور سراج شوگر مل کے جنرل مینجر ، فنانس مینجر اور  کین ایڈوائزر  کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لئے  حق باہو اور سراج شوگر ملز پر چھاپے ،نامزد ملزمان قابو نہ آ سکے ۔
تفصیلات کے مطابق  پنجاب شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ 1950 کی دفعہ 8 کے تحت نامزد ملزمان حق باہو شوگر مل  30 نومبر 2018ءکو چلانے کے پابند تھے تاہم وہ مل نہ چلا سکے ، کین کمشنر پنجاب کی جانب سے 19 نومبر 2018ءجاری ہونے والے شوکاز نوٹس کے جواب میں غیر تسلی بخش جواب دینے پر  کین کمشنر پنجاب نے ان کا موقف مسترد کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ حق باہو  اور سراج شوگر ملز نہ چلا کر کسانوں کا ناقابل تلافی نقصان کیا گیا ہے جو کہ فوجداری جرم ہے لہذا فوری طور پر جنرل منیجر حق باہو شوگر مل تحصیل اٹھارہ ہزاری مشتاق عرف عدنان بٹ ، چیف فنانس آفیسر  سہیل اعظم خان اور کین ایڈوائزر کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔جس پر ضلعی انتظامیہ نے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لئے دونوں شوگر ملز اور دیگر مقامات پر چھاپے مارے ہیں تاہم کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حق باہو شوگر مل اٹھارہ ہزاری کے جی ایم اشفاق المعروف عدنان بٹ کے خلاف فراڈ کی ایف آئی آر درج  کی گئی تھی ۔ ملزم  نے اپنے نام سے پاس بک بنا رکھی تھی اور کسانوں سے سستا گنا خرید کے اپنی ہی مل کو مہنگا بیچتا تھا ۔

7 thoughts on “مل بند رکھ کر کسانوں کو نقصان پہنچانے کا الزام ،حق باہو اور سراج شوگر مل کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج ،ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *