10

یمنی عوام کے لیے امریکی امداد،4بحری جہاز حدیدہ بندرگاہ پہنچ گئے

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے یمن کے لیے ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت امداد کی فراہمی کا خیرمقدم کیا ہے۔ اس امداد کو لے کر 4 بحری جہاز یمنی بندرگاہ حدیدہ پہنچ گئے ہیں۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مابق امریکا کے فراہم کردہ 4 کرینوں سے امدادی سامان سے بھرے صندوقوں کو بحری جہازوں سے اتارنا شروع کر دیا گیا ہے۔ امریکی کرین اس وقت اقوام متحدہ کے امدادی ادارے ڈبلیو ایف پی کے کنٹرول میں ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے امداد کی ترسیل کے حوالے سے کہا کہ یہ یقینی طور پر یمن کے پریشان حال لوگوں کے لیے راحت کا باعث بنے گی۔ حدیدہ کی بندرگاہ یمن کے حوثی ملیشیا کے کنٹرول میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں