103

گیڈروں کے ڈر سے شیروں کے قافلے نہیں رکتے، مریم نواز

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ والد کو جوتا لگنے پر شدید دکھ اور تکلیف ہوئی لیکن گیڈروں کے ڈر سے شیروں کے قافلے نہیں رکتے۔راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنوشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آج صبح مسلم لیگ کے قائد نواز شریف کے ساتھ جو ہوا اس سے دل پر چوٹ لگی اور شدید دکھ و تکلیف پہنچی، لیکن گیڈروں کے ڈر سے شیروں کے قافلے نہیں رکتے۔لاہور میں نواز شریف کو جوتا مارنے کے واقعے پر مریم نواز نے کہا کہ دشمن مسلم لیگ کی مقبولیت سے خائف ہیں اسی لیے اوچھکے ہتکھنڈے پر اتر آئے ہیں، لیکن نواز شریف کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، بلکہ ان کے چاہنے والوں کی محبت اور عشق میں مزید اضافہ ہوگیا، نواز شریف شیر ہے اور ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں