134

گجرات میں عمران خان کے خطاب کے دوران جوتا اچھال دیا گیا

گجرات (بیورورپورٹ)گجرات میں تحریک انصاف کے جلسے میں دوران خطاب عمران خان پر جوتا اچھال دیا گیا لیکن خوش قسمتی سے وہ اس سے بچ گئےاورجوتا عمران خان کے ساتھ کھڑے علیم خان کو جا لگا۔گجرات میں تحریک انصاف کی ممبر سازی مہم کے دوران عمران خان جلسے سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران ایک شخص نے اسٹیج پر جوتا اچھال دیا لیکن خوش قسمتی سے وہ چیرمین پی ٹی آئی کو نہ لگا بلکہ ان کے ساتھ کھڑے علیم خان کو جا لگا، واقعے کے فوراً بعد عمران خان خطاب چھوڑ کر واپس روانہ ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں