98

ٹرمپ ملکی ا نفراسٹرکچر میں بہتری کے لئے 1کھرب500ارب ڈالر کا منصوبہ کل پیش کریں گے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ ملکی انفرااسٹرکچر میں بہتری کا منصوبہ کلا (منگل )کو پیش کریں گے۔ اس منصوبے پر 1کھرب 500ارب ڈالر لاگت آئے گی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاو¿س کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ ملک میں سڑکوں ، ہائی ویز، بندرگاہوں اورہوائی اڈوں کی دیکھ بھال اور انہیں مزید بہتر بنانے کا انفرااسٹرکچر پروگرام کل ( منگل ) کو پیش کریں گے۔منصوبے کی لاگت 1کھرب 5سو ارب ڈالر رکھی گئی ہے،مجموعی لاگت میں سے وفاقی حکومت 200ارب ڈالر اپنے ذرائع سے مہیا کرے گی جبکہ باقی رقم کی فراہمی تمام ریاستوں اور مقامی حکومتوں کی ذمہ داری ہوگی۔انفرااسٹرکچر منصوبوں میں مواصلات، فراہمی آب، فلڈ کنٹرول پروگرام کے علاوہ بجلی کی فراہمی کے نظام میں بہتری اور بندرگاہوں و ہوائی اڈوں کو بہتر بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں