102

والدہ کو چار ماہ سے نہیں دیکھا ،مریم نواز سوشل میڈیا کنوشن سے خطاب کے دوران آبدیدہ

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنوشن سے خطاب کے دوران مریم نواز آبدیدہ ہوگئیں اور انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کو دوبارہ ٹیومر ہوگیا ہے، والدہ کو چار مہینے سے نہیں دیکھا اور نواز شریف نے بیوی کی عیادت نہیں کی، احتساب عدالت سے جانے کے لیے رخصت مانگی جو نہیں ملی، مگر ہم شکوہ یا شکایت نہیں کرتے بلکہ معاملہ اللہ پر چھوڑتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانچ سال تک دھرنوں میں جو تعلیم دی گئی، سیاسی تاریخ کی سب سے گندی زبان استعمال اور شرمناک کلچر متعارف کرایا گیا، کہا گیا شلواریں گیلی ہوجائیں گی اور وزیراعظم ہاو¿س سے گردنیں پکڑ کر باہر نکالو، اس انسان کا نام لینے کی ضرورت نہیں، وہ لیڈر کہلانے کا حق دار نہیں اور الیکشن میں اس کا دور دور تک نشان نہیں، جبکہ اس کی سوچ، فیصلے اور الفاظ تک اپنے نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں