101

نیب کا نواز شریف کے خلاف غیر قانونی تقرری سے متعلق تحقیقات کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ہائر ایجو کیشن کمیشن کے چیئرمین مختار احمد کی مبینہ غیر قانونی تقرری سے متعلق تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔نیب کے اعلامیے کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایک اجلاس نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کے افسران کے خلاف ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین مختار احمد کی مبینہ غیر قانونی تقرری کی شکایت کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں