119

نیب تحقیقات، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا داماد علی عمران طلب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو طلب کرلیا۔نیب لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو پیر کے روز دوپہر 2 بجے ریکارڈ کے ہمراہ طلب کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق علی عمران کو آمدن سے زائد اثاثے اور صاف پانی پراجیکٹ کی تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے، نیب تحقیقات کے مطابق صاف پانی کمپنی میں کروڑوں روپے مبینہ طور پر علی عمران کے اکاو¿نٹ میں منتقل ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے سے ملنے والے ریکارڈ کے مطابق علی عمران کی ملکیت میں لاہور کے پوش علاقے میں ایک ٹاور کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں