148

نواز شریف ، مریم اور کپیٹن (ر) صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو مراسلے بھجوادیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو دو الگ الگ مراسلے بھجوائے گئے ہیں، ایک مراسلے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ دوسرے میں ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں