155

ملیحہ لودھی دنیا کی 5 کامیاب ترین خواتین سفارتکاروں کی فہرست میں شامل

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو دنیا کی 5 کامیاب خواتین سفارت کاروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔سفارتکاروں کے عالمی دن کے موقع پر روس کی سرکاری ویب سائٹ نے 5 کامیاب خواتین سفارت کاروں کی فہرست جاری کی جس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی بھی شامل ہیں۔ اس فہرست میں کرغیزستان کی خاتون سفارت کار روزا اتن بائیوا، روس کی الیانورا مترافونوا، سوئیڈن کی ایلوا ماڈال اور ہالینڈ کی رینے جونزبوس شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں