253

معزز چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف ریفرنس دائر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )معزز چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف ریفرنس دائر ،ملک میں عدالتی بحران پیدا ہونے کا خدشہ تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل دنیا ٹی وی کے پروگرام نقطہ نظر میں معروف صحافی مجیب الرحمن شامی نے انکشاف کیا ہے کہ معزز چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا ہے ۔تاہم پروگرام کے دوران انہوں نے اس موضوع پر مزید بات کرنے گریز کیا ۔اگر معروف صحافی کے انکشاف میں کوئی صداقت ہے تو ملک کو ایک نئے عدالتی بحران کا سامنا ہوسکتا ہے ،واضح رہے کہ چند حلقوں کی جانب سے خیال کیا جا رہا ہے کہ اس طرح کی خبریں معزز چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف مسلم لیگ ن کی پروپیگنڈہ مہم کا حصہ ہو سکتی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں