90

فوج نہ ہوتی تو پاکستان میں بھی دیگر مسلم ممالک کی طرح تباہی مچی ہوتی، عمران خان

مردان(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فوج نہ ہوتی تو پاکستان میں بھی دیگر مسلم ممالک کی طرح تباہی مچی ہوتی۔مردان میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج کل ایک تنظیم پاک فوج کے خلاف بات کررہی ہے، میں پہلے دن سے امریکا کی جنگ کا مخالف ہوں، قبائلی علاقے میں فوج نہیں بھیجنی چاہیے تھی، لیکن اس میں فوج کا قصور نہیں بلکہ اس کا قصور ہے جس نے فوج قبائلی علاقوں میں بھیجی تھی، فوج نے تو اپنا کام کرنا تھا، یہ پہلے امریکا کی جنگ تھی اب تو اپنی جنگ ہوگئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ جب ہم نے فوج بھیج دی اور امریکا کی جنگ لڑے، اس سے قبائلیوں کا نقصان ہوا، لوگ مارے گئے، لاپتہ ہوگئے، کاروبار گھر تباہ ہوگئے، اس مسئلے کا ایک ہی حل ہے کہ خیبرپختون خوا میں قبائلی علاقے کو ضم کردیا جائے، پاکستانی فوج کے خلاف باتیں کرنے والے پاکستان سے دشمنی کررہے ہیں، ہماری فوج ہمیں بچاتی ہے، ساری مسلم دنیا میں آگ لگی ہے، فوج نہ ہو تو باقی مسلم دنیا میں جو تباہی مچی ہے یہاں بھی مچے گی۔عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف سے چن چن کر ضمیر فروشوں کو نکالیں گے، ہمارے چودہ یا 17 ایم پی ایز نے اپنا ضمیر بیچا، میرا وعدہ ہے کہ ایک ایک کو پارٹی سے نکالیں گے، چاہے الیکشن ہار جائیں لیکن ضمیر فروشوں کو پارٹی میں نہیں رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں