15

فلسطینی صدر محمود عباس کا تنازع کے حل کےلئے امریکی ثالثی سے انکار

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ فلسطین تنازع کے حل میں امریکا واحد ثالث کے طور پر قبول نہیں۔روسی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس اور روسی صدر ولادیمیر پوٹین کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران فلسطین کے صدر محمودعباس نے روسی ہم منصب سے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں روسی صدرپوٹین نے کہا کہ تنازع حل کرنے کے لیے فلسطین کا موقف جاننا ضروری ہے جبکہ صدرعباس نے کہا کہ تنازع کے حل میں امریکا واحد ثالث کے طور پر قبول نہیں۔ملاقات سے قبل صدر پوٹین نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلیفون پر اسرائیل فلسطین تنازع پر بات کی ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ فلسطین میں غیرقانونی اسرائیلی آبادکاری سے امن عمل متاثر ہوسکتا ہے۔تاہم ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل فی الحال امن مذاکرات کے لیے راضی نظر نہیں آتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں