131

’عینک والا جن“ کے معروف کردار ”زکوٹا جن“ انتقال کر گئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نوے کی دہائی کے مشہور ڈرامے ”عینک والا جن“ کے مشہور کردار مطلوب الرحمان المعروف ”زکوٹا جن“ انتقال کر گئے۔ڈرامہ سیریل ”عینک والا جن“سے شہرت حاصل کرنے والے بچوں اور بڑوں کے ہر دلعزیز فنکار مطلوب الرحمان عرف منالاہوری انتقال کرگئے، ٹی وی اداکار منا لاہوری کو فالج تھا اور وہ کئی روز سے علیل تھے۔’عینک والا جن“ پاکستان کی تاریخ کا کامیاب ترین ڈرامہ تھا اور اس میں اداکار مطلوب الرحمان جنہوں نے زکوٹا جن کا لازوال کردا ادا کرکے اس کردار کو ہمیشہ کے لئے امر کردیا اور منالاہوری کا معروف ڈائیلاگ مجھے کام بتاو¿ میں کیا کروں؟ میں کس کو کھاو¿ں؟ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں