17

عمران خان کا اپنے بارے میں چونکا دینے والا انکشاف

اسلام آباد (قدامت نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جو ہارسے ڈرجاتاہے وہ نواز شریف بن جاتاہے، جتنی بارمیں ہارا ہوں،پاکستان کی تاریخ میں کوئی نہیں ہارا۔تفصیلات کے مطا بق اپنے بیا ن میں عمران خان کاورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ جو ہارکرخودنہیں سنبھال سکتااسے جیتنانہیں آتا،ایک بچے نے پہلی بارالیکشن لڑااور 91 ہزار ووٹ لے لئے جبکہ میں سوچ رہاتھاکہ کیاہم کسی اورملک میں الیکشن ہارے ہیں؟ لودھراں الیکشن کی شکست پرکارکنوں نے روناشروع کردیا۔انہوں نے کہاکہ لودھراں میں شکست کے بعدسوچ لیاکہ اب آگے کیاکرناہے؟ اپنے آئندہ پلان کے لئے مجھے 350 نوجوان درکارہیں جنہیں میں پی پی 30 ضمنی الیکشن کیلئے تیاری کراو¿ں گا۔ لیڈرکیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے خوف پرقابوپائے اور جھوٹاانسان کبھی لیڈرنہیں بن سکتا۔کپتان کا مزید کہناتھا کہ میرٹ نہ ہوتوبلاول بھٹوبھی پارٹی کے سربراہ بن جاتے ہیں، جہاں میرٹ نہ ہووہاں نوازشریف کی جگہ مریم یاحمزہ آجاتے ہیں،ایسا نہیں ہوتاکہ باپ لیڈرہوتوبیٹایابیٹی بھی لیڈربن جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں