18

عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ پڑھانے کےلئے انتہائی حیران کن نام سامنے آ گیا

لاہور (قدامت نیوز) معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی کارکن عاصمہ جہانگیر 66 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں تھیں اب خبر سامنے آئی ہے کہ ان کی نما ز جنازہ بانی جماعت اسلامی پاکستان سید ابو الاعلیٰ مودودی کے صاحبزادے سید حیدر فاروق مودودی پڑھائیں گے ،عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ 13 فروری بروز (منگل ) قذافی سٹیڈیم کے قریب ایل سی سی گراونڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی کارکن عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ13فروری بروز منگل قذافی سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی جبکہ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی نماز جناز ہ جماعت اسلامی کے بانی سید ابولاعلیٰ مودودی کے فرزند حید ر فاروق مودودی پڑھائیں گے۔ حیدر فاروق مودودی اور عاصمہ جہانگیر کے خاندانی مراسم تھے اور دونوں خاندان کئی دہائیوں کے ساتھ ایک دوسرے کے کافی قریب رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں