194

صادق سنجرانی کی جیت کے بعد آرٹیکل 41 کا پنڈورہ باکس کھل سکتا ہے

لاہور (تجزیہ :گلزار مصطفائی)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سب سے کم عمرنو منتخب چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کی کم عمری قائمقام صدربننے میں آڑے آسکتی ہے ۔آئین کے آرٹیکل 41کے تحت صدرمملکت کی کم سے کم عمر45سال ہونی چاہیے جبکہ صادق سنجرانی کی عمر 39 سال ہے۔صادق سنجرانی کی جیت کے بعد اب آرٹیکل 41 کا پنڈوڑہ باکس کھل سکتا ہے۔کیونکہ صدر کی غیر موجودگی میں سینٹ چیئرمین قائم مقام صدر ہوتا ہے۔واضح رہے کہ صدر ممنون حسین کی عدم موجودگی یا نگران حکومت کے دوران آئین کے آرٹیکل 41کے تحت نو منتخب چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی قائمقام صدربننے کے اہل نہیں ہونگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں