105

شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں اپنے جلسے میں کشتی بھی کر کے دکھا دی، پہلوان کو پکڑ لیا

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گوجرنوالہ میں جلسے کے دوران پہلوان کو داولگا کر چت کر کے سب کو حیران کر دیا۔آج گوجرانوالہ کے جناح سٹیڈیم میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے کے دوران جب ایک پہلوان سٹیج پر شہباز شریف سے ملنے کیلئے آیا تو انہوں نے گلے ملتے ہی پہلوان کو چت کر دیا لیکن پہلوان کو نیچے گرنے نہیں دیا۔شہباز شریف نے پہلوان کو پکڑ کر دوبارہ اٹھایا اور خوش ہو کر گلے بھی لگایا جس پر پہلوان بھی مسکرانے پر مجبور ہو گیا۔بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو گوجرانوالہ کی روایتی پگڑی پہنائی گئی اور پہلوانوں کا روایتی گرز بھی انہیں تھمایا گیا جو انہوں نے پہلوانوں کی طرح اپنے کندھے پر بھی رکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں