110

شہباز شریف نے نواز شریف اور مریم نواز کو بیرون ملک جانے کا مشورہ دے دیا

لاہور(آصف رضا رانا )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں محمد شہباز شریف کو سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف مہم کے باعث پارٹی چلانے میں مشکلات سامناہے ،ایسے حالات میں ان کو چوہدری نثار کی اشد ضرورت محسوس ہورہی ہے جو نواز شریف کی موجودگی میں ممکن نہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی صدر نے نواز شریف اور مریم نواز کو چند ماہ کےلئے بیرون ملک جانے کا مشورہ دے دیا۔ نواز شریف کے قریبی حلقے بیرون ملک جانے کے مخالف ہیں جبکہ مریم نواز بھی ایسے حالات میں مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کےلئے تیار ہیں اور اپنے قریبی ساتھیوں کو جیل تک جانے کا کہہ چکی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں