111

شطرنج کے مہروں تم جیتے نہیں تمہیں بدترین شکست ہوئی، مریم نواز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ شطرنج کے مہرو! تم جیتے نہیں بلکہ تمہیں بدترین شکست ہوئی ہے۔اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار صادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان اور آصف علی زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زرداری اور امپائر کی انگلی کا بیوپاری تیرے دربار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ شطرنج کے مہرو تم جیتے نہیں بلکہ تمہیں بدترین شکست ہوئی، ذرا عوام کے سامنے تو آو¿، بھیڑ بکریوں کی طرح ہانکے جانے والو قوم نے تمہارا اصلی چہرہ آج دیکھ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں