96

سینیٹ انتخابات ۔چیئر مین پی ٹی آئی کا خوفناک انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے ایک خوفناک انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سینیٹ کے ٹکٹ کےلئے 40کروڑ روپے کی آفر ہوئی ہے لیکن ہم ایسے نظام کے خلاف جنگ کر رہے ہیں اوراقتدار میں آکر سینیٹ انتخابات میرٹ پر کروائیںگے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت تک کچھ نہیں ہوتاجب تک رائیونڈ سے حکم نہ ہو، اقتدارمیں آکرسب سے پہلے اداروں کومضبوط بنائیں گے۔ عمران خا ن کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ میں اسلامی ریاست پر یقین رکھتا ہو ں جبکہ جمہوریت میں بجٹ ہوتا ہے ،صوابدیدی فنڈ نہیں ہوتا۔ خیبرپختونخوامیں این ٹی ایس کے تحت بھرتیاں ہوتی ہیں اور ہمارے صوبے کی پولیس مثالی بن چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسفندیارولی دبئی اورملایشیاجاتے تھے پشاورنہیں آتے تھے لیکن آج اسفندیارولی اورنوازشریف بھی پشاورمیں تقریرکرتے ہیں، ادارے میرٹ کی وجہ سے مضبوط ہوتے ہیں اور ہم اقتدارمیں آکرسب سے پہلے اداروں کومضبوط بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں