93

ریاض،مسجد الحرام میں خاص عبادت گزاروں کے لیے 3جگہیں مخصوص

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی الحرمین الشریفین کے امور کی ذمے دار جنرل پریزیڈینسی نے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں خاص افراد کے لیے عبادت کی غرض سے 3 جگہیں مختص کردی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد الحرام میں 3 قسم کے معذورین کے لیے نماز کی تین جگہیں مختص کی گئی ہیں، ایک جگہ قوتِ سماعت سے محروم افراد، ایک بصارت میں کمی یا بینائی سے محروم افراد اور ایک جسمانی معذور افراد کے لیے مختص کی گئی ہے۔ جسمانی معذور افراد کو پورا ہفتہ اور 24 گھنٹے عبادت کے لیے مختص جگہ تک رسائی حاصل ہوگی۔ البتہ قوت سماعت سے محروم افراد کے لیے مختص جگہ صرف جمعہ کی صبح سے کھلی ہوگی۔پریزیڈینسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے حال ہی میں اس منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا مقصد اللہ کے خاص ان مہمانوں کو مناسک حج اور نمازوں کی باسہولت اور آسانی سے ادائی کے لیے بہتر خدمت مہیا کرنا ہے اور ہم ان خاص افراد کو درکار تمام ضروری خدمات مہیا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں