105

رانا ثناءاللہ کو مونچھوں سے پکڑ کر جیل میں ڈالوں گا، عمران خان

فیصل آباد(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کو مونچھوں سے پکڑ کر جیل میں ڈالوں گا۔فیصل آباد میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین عمران خان نے کہا کہ میں آج تک کسی کے سامنے جھکا ہوں اور نہ ہی قوم کو جھکنے دوں گا، 2018 کا الیکشن جیت کر پاکستان میں انقلاب لائیں گے، جب کہ رانا ثناءاللہ سن لو تمہیں تو میں مونچھوں سے پکڑ کر جیل میں ڈالوں گا۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا چمچہ عابد شیر علی ہے، ان لوگوں کے چند مہینے رہ گئے ہیں اور سب چمچوں کو جیل میں ڈالوں گا، چند لٹیرے ملک سے پیسہ چوری کرکے باہر لے گئے، وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا جس کی حکومت میں ڈاکو بیٹھے ہوں اور جس کا وزیر خزانہ ملک کو لوٹ کر باہر چلا گیا ہو، پیسے لوٹنے والوں کیخلاف جب عدالت فیصلہ دے تو وہ کہتے ہیں کہ مجھےکیوں نکالا، لیکن ہم نوجوانوں کے جنون سے بڑے بڑے ڈاکوو¿ں کو شکست دیں گے اور کارکنوں کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں