89

جب تک عوام اپنے ووٹ کا استعمال درست نہیں کرتے ، ملک ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا ،ذوالفقار جتالہ

فرانس (نمائندہ خصوصی)ملک کا مستقبل جمہوریت میں ہے جب تک عوام اپنے ووٹ کا استعمال درست نہیں کرتے اس وقت تک یہ ملک ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر میاں ذوالفقار احمد جتالہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اولاد اور والدین کے بعد سب سے قیمتی چیز آپ کے پاس ووٹ ہے جس کا اگر آپ نے غلط استعمال کیا تو آپ کے ووٹ سے کامیاب ہونے والا امیدوار 5 سال میں جو کام کرے گا اس کا گناہ آپ کے سر ہوگا اس لئے یہ ووٹ بیعت ہے اور یہ بیعت آپ کو اپنے ضمیر کے مطابق کرنی چاہئے کسی دھونس اور دھاندلی سے اپنے ووٹ کا استعمال نہ کریں کیونکہ جب آپ ووٹ کاسٹ کریں گے تو اللہ اور آپ کی ذات اس وقت پولنگ بوتھ میں موجود ہوگی۔ پاکستان میں کرپشن کے خاتمے اور اداروں کی مضبوطی اور فلاحی ریاست کا سفر طے کرنے کےلئے عوام پی ٹی آئی کا ساتھ دیں کیونکہ عمران خان واحد لیڈر ہے جو پاکستان کےلئے جیتا ہے اور اس کی ساری جنگ عوام کےلئے ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں