102

بنی گالا اور بلاول ہاوس والے ایک ہی جگہ سجدہ ریز ہوگئے، نواز شریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نااہل سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں بنی گالا اور بلاول ہاو¿س والے ایک ہی جگہ سجدہ ریز ہوگئے، یہ جھوٹے، منافق اور چابی والے کھلونے ہیں جن کے قول و فعل میں تضاد ہے۔اسلام آباد میں مسلم لیگ(ن) کے مرکزی جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے تاحیات قائد نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہم شہباز شریف کو نیا صدر منتخب کرنے آے ہیں، 2013 میں عوام نے مجھے کروڑوں ووٹ دیکر پاکستان کا وزیراعظم بنایا لیکن 4 سال بعد کروڑوں ووٹ لینے والے وزیراعظم کو اچانک گھر بھجوادیا گیا، 4 سال میں نے صرف ملک کے مسائل کے بارے میں سوچا جب کہ (ن) لیگ اور شہباز شریف نے دن رات ایک کرکے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی کوشش کی۔نواز شریف نے بتایا کہ آج کہیں موٹرویز، کہیں سڑکوں کے منصوبے تو کہیں بجلی کے منصوبے ہیں، اگر کہیں ترقی ہو رہی ہے تو اس کو صدق دل سے تسلیم کیا جانا چاہیے، تاریخ کے صفحے دیکھیں سب پتہ چل جائے گا، وزیراعظم شاہد خاقان نے مجھ سے کہا کہ آپ منصوبوں کا افتتاح کرنے ساتھ چلا کریں لیکن میں نے کہا کہ جومیرے ساتھ ہوا اس کے بعد منصوبوں کا افتتاح کرنے کا دل نہیں چاہتا، پاکستان میں جس طرح پچھلے 70 سال گزرے ہیں، اگلے 70 سال ایسے نہیں ہونے چاہئیں، میں کوشش کروں گا کہ اگلے 70 سالوں میں ایسا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں (ن) لیگ کے منشور کے 4 الفاظ ہوں گے، ووٹ کوعزت دو، لاکھوں لوگ آج یہی نعرہ لگا رہے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو، ووٹ کو عزت دینے کا مطلب عوام کے مینڈیٹ کو عزت دو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں